بلوم برگ نے پاکستان100انڈیکس مارکیٹ کو دنیا کی بہترین مارکیٹ قرار دیدیا

بلوم برگ نے پاکستان100انڈیکس مارکیٹ کو دنیا کی بہترین مارکیٹ قرار دیدیا

5 views

 معیشت  کے ایوانوں سے پاکستان کے لیے ایک اور اچھی خبر سامنے آگئی ہے عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ کو مثبت کرنے  کے بعد آج عالمی جریدے بلوم برگ نے پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کے 100انڈیکس کو گزشتہ تین ماہ میں کی کارکردگی کی بنیاد پر بہترین انڈیکس کا خطاب دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزمعیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے ادارے موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کرتے ہوئے آؤٹ لُک کو منفی سے مستحکم کر دیا۔

موڈیز کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی ریٹنگ بی تھری پر برقرار رکھی ہے

پاکستانی معیشت کے لیے اس مثبت خبر کے بعد آج عالمی جریدے بلوم برگ نے پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کے 100انڈیکس کو

گزشتہ تین ماہ میں کی کارکردگی کی بنیاد پر بہترین انڈیکس کا خطاب دے دیا ہے۔

بلوم برگ کے مطابق گزشتہ تین ماہ میں کے ایس ای 100انڈیکس میں 36 فی صد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق  سرمایہ کاری پر منافع کی شرح پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سب سے زیادہ ہے۔

اسی بنیاد پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ  میں عالمی و مقامی سرمایہ کاروں کے لیے جگہ بنی ہوئی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا

جس میں معاشی صورتحال، مختلف منصوبوں اور  موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نےامید ظاہر کی ہے کہ معاشی ٹیم ملکی معیشت کو درست سمت پر لے آئی ہے

اب قوم کو ملکی معیشت سے متعلق مزید اچھی خبریں ملیں گی۔

وزیراعظم کا  مزید کہنا تھا کہ عالمی اداروں کی جانب سے پاکستانی معیشت سے متعلق مثبت رپورٹس آرہی ہیں

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *