اکتوبر 2019 دوران فٹ بالز کی برآمدات میں 40.76 فیصد اضافہ ریکارڈ

اکتوبر 2019 دوران فٹ بالز کی برآمدات میں 40.76 فیصد اضافہ ریکارڈ

15 views

اکتوبر 2019 کے دوران فٹ بالز کی برآمدات میں 40.76 فیصد اضافہ ہوا ہے

 ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2019ء کے دوران فٹ بالز کی برآمدات 2393 ملین روپے تک پہنچ گئیں

جبکہ اکتوبر 2018کے دوران 1700 ملین روپے کی برآمدات کی گئی تھیں۔

اس طرح اکتوبر 2018ء کے مقابلہ میں اکتوبر 2019ء کے دوران فٹ بالز کی قومی برآمدات میں 693 ملین روپے یعنی 40.76 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ستمبر 2019ء کے مقابلہ میں اکتوبر 2019ء کے دوران برآمدات میں 15.27 فیصد کے اضافہ سے

فٹ بالز کی برآمدات میں 317 ملین روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ستمبر 2019ء میں برآمدات کا حجم 2076 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *