بلال اشرف نے فواد خان کو پیچھے چھوڑدیا دنیا کےساتویں سب سے پرکشش مرد قرار

بلال اشرف نے فواد خان کو پیچھے چھوڑدیا دنیا کےساتویں سب سے پرکشش مرد قرار

59 views

برطانوی اخبار ایسٹرن آئی  نے ابھرتے ہوئے پاکستانی اسٹار بلال اشرف کو دنیا کا سب سے پرکشش پاکستانی مرد قراردیا ہے

تفصیلات کے مطابق برطانوی ایشین پبلی کیشن نے دنیا کے پرکشش ترین مردوں کی فہرست جاری کردی ہے

یہ فہرست ایشیا کے پرکشش ترین مردوں کے حوالے سے ایک آن لائن سروے کے بعد جاری کی گئی

اس فہرست میں نہایت ہی مختصر مدت میں پاکستانی فلم انڈسٹری میں جگہ بنانے والےفلم اسٹار بلال اشرف

ساتویں نمبر پر موجود ہیں ۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ  بلال اشرف واحد پاکستانی ہیں جنہوں نے اس لسٹ میں اپنی جگہ بنائی

فلم اسٹار بلال اشرف کا کہنا ہے کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں اتنے بڑے ناموں کے ساتھ اس لسٹ میں شامل ہوں

یہ میرے لیے اعزاز اور سرپرائز ہے ۔میں اس اعزاز کے لیے شکر گزار ہوں اور آگے بھی اپنی محنت جاری رکھونگا

اداکار کے لئے رواں سال  بہترین سال رہا  جس میں ان کی فلم سپر اسٹار بھی شامل ہے

اس فلم میں انہوں نے پاکستان کی عالمی شہرت یافتی اداکارہ ا ماہرہ خان کے ساتھ مرکزی کردارنبھایا

دوسری جانب برطانوی پاکستانی شوبز رپورٹر اسجد نذیر ، جنہوں نے اس فہرست کی بنیاد رکھی ہے  اور اسے سالانہ مرتب کرتے ہیں

بلال  اشرف کی تعریف کی اور انہیں پاکستانی سینما کا مستقبل بتایا۔

 جب کہاسی سروے کے نتائج کے مطابق پاکستان کے معروف گلوکار وادکار علی ظفر  گزشتہ ایک دہائی کے دوران ایشیا کے پرکشش ترین مردوں میں تیسرے نمبر پر  اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *