ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری

ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری

7 views

شاباش پاکستان نیپال میں جاری ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس کی بہترین کارکردگی اور فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان کے گولڈ میڈلز کی تعداد 12 ہوگئی

 تفصیلات  کے مطابق ساؤتھ ایشین گیمز  میں پاکستانی ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی اور فتوحات کا سلسلہ جاری ہے

پاکستان نے اب تک مجموعی طور پر  12 گولڈ میڈل، 12 سلور اور 15 برانز میڈل  اپنے نام  کرلیے ہیں

پاکستانی کھلاڑی سعدی عباس نے مائنس 75 کلو گرام میں سونے کا تمغہ جیت لیا ہے

جبکہ شوٹنگ کے پچاس میٹر ٹیم رائفل کیٹگری میں گلفام عادل، سونیئگ جاوید اور ذیشان شاکر پر مشتمل ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے

سینٹر فائر پسٹل ٹیم ایونٹ میں پاکستان کے لیے  گولڈ میڈل حاصل کرنے والوں  میں خلیل اختر،غلام مصطفی بشیر اور مقبول تبسم شامل ہیں ۔

کراٹے کاز شاہ زیب نے تائیکواونڈ و کے چون کلوگرام میں گولڈ میڈل حاصل کیا

محمد عزیر نے 200 میٹرریس میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئےگولڈ میڈل حاصل کیا

خیال رہے کہ  ایتھلیٹکس میں پاکستان کا دوسرا میڈل ہے، اس سے پہلے سمیع اللہ نے 100 میٹر ریس میں برانز میڈل  حاصل کیاتھا

کراٹے میں  پاکستان کے لیے چوتھا گولڈ میڈل مائنس 50 کلوگرام کیٹگری میں نعمان نے جیت لیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *