غریب افراد کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے

غریب افراد کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے

6 views

وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غریب اور کم آمدنی والے افراد کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، قیمتوں پر موثر کنٹرول کےلئے تمام انتظامی اقدامات کو یقینی بنایا جائے، پرائس کنٹرول کے حوالہ سے ہر ہفتے اجلاس کی صدارت خود کروں گا

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میںاشیاءضروریہ کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالہ سے صوبائی حکومتوں کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات پر اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی مخدوم خسرو بختیار، وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان،

مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان،

صوبائی چیف سیکرٹریز و دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پروزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غریب اور کم آمدنی والے افراد کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے

قیمتوں پر موثر کنٹرول کےلئے تمام انتظامی اقدامات کو یقینی بنایا جائے

پرائس کنٹرول کے حوالہ سے ہر ہفتے اجلاس کی صدارت خود کروں گا،

انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوۓ کہا کہ ضروریات کے پیش نظر اشیاءضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے

مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالہ سے ایک مربوط نظام تشکیل دیا جائے

تاکہ جہاں ملکی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے مطلوبہ اجناس کی کاشت کو یقینی بنایا

جا سکے وہاں برآمدات اور درآمدات کے حوالہ سے بھی بروقت فیصلے لئے جا سکیں،

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ مفصل ڈیٹا کی بنیاد پر ملاوٹ کا سدباب کرنے کےحوالہ سے ایکشن پلان ترتیب دیا جائے

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *