پاکستان کی ملکہ حسن زینب نوید امریکہ میں کار حادثے میں جاں بحق

پاکستان کی ملکہ حسن زینب نوید امریکہ میں کار حادثے میں جاں بحق

8 views

پاکستان کی ملکہ حسن کینٰیڈا کے مقابلہ حسن میں مس پاکستان کا اعزاز حاصل کرنے والی  زینب نوید امریکا میں کار حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق زینب نوید میری لینڈ میں اپنی کار میں سفر کررہی تھیں کہ  تیز رفتاری کے باعث

ان کی گاڑی اچانک فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی اور انہیں شدید چوٹیں آئیں۔

شدید چوٹوں کے باعث وہ  جانبر نہ ہوسکیں اورموقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

سابق مس پاکستان  زینب نوید  لاہور میں پیدا ہوئی تھیں جبکہ وہ نیویارک میں رہائش پذیر تھیں۔

 زینب نوید نے نیویارک میں پیس یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی تھی

 یاد رہے کہ 32 زینب نوید نے 2012ء میں کینیڈا میں منعقدہ مقابلہ حسن میں حصہ لیا تھا جہاں انہیں مس پاکستان‘ کا اعزاز دیا گیا تھا

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *