انتظار کی گھڑیاں ختم پاکستان کے میدان سجنے کو تیار سری لنکن ٹیم کی آمد

انتظار کی گھڑیاں ختم پاکستان کے میدان سجنے کو تیار سری لنکن ٹیم کی آمد

6 views

 کرکٹ کے میدانوں سے اچھی خبر  ایک دہائی کے بعد ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی،مہمان سری لنکن ٹیم دیمتھ کرونارتنے کی قیادت میں پاکستان پہنچ گئی

تفصیلات  کے  مطابق پاکستان میں ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی میچز کے کامیاب انعقاد کے بعد سری لنکن ٹیم دیمتھ کرونارتنے کی قیادت میں

فیوچر ٹور پروگرام میں شامل ٹیسٹ سیریز میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئی ہے

 مہمان ٹیم دبئی کی فلائٹ ای کے 612 کے ذریعے پاکستان پہنچی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے مہمان لنکن ٹیم کا استقبال کیا

واضح رہے کہ مہمان ٹیم پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی، دونوں میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہونگے

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بدھ سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا

مہمان ٹیم منگل سے راولپنڈی سٹیڈیم میں پریکٹس کریگی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے دوران سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

جبکہ اسٹیڈیم کی سیکیورٹی پاک فوج نے سنبھال لی ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن سپ سیریز کا پہلا ٹیسٹ بدھ سے 15 دسمبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

دوسرا ٹیسٹ 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

دیمتھ کرونارتنے سری لنکن ٹیم کی قیادت کرینگے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں انجیلو میتھیوز، چندیمل، کوسال پریرا، نیروزن ڈکویلا

سنداکان، کاسون راجتھا، وشوا فرنینڈو، لاہیرو کمارا، لاستھ ایمبولدینیا، دلروان پریرا، دھنجایا ڈی سلوا، لاہیرو تھریمانے اور اوشاندہ فرنینڈو شامل ہیں۔

  دونوں ٹیموں کے درمیان ابتدائی ٹیسٹ کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے

سیریز کے لئے ٹکٹوں کی مالیت صرف پچاس روپے مقرر کی گئی ہے

یاد رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا میچ مارچ 1982 میں نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا تھا

میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت جاوید میانداد اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کی قیادت بندولاورناپورا نے کی تھی

میچ میں پاکستان نے 204 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی

دوسری جانب پی سی بی نے ملک میں ایک دہائی  بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر جاوید میانداد اور بندولاورناپورا کو بطور مہمان خصوصی

راولپنڈی ٹیسٹ میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *