آخر کار ڈالر سستا ہوگیا انٹربینک میں ڈالر 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا

آخر کار ڈالر سستا ہوگیا انٹربینک میں ڈالر 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا

3 views

معیشت کے ایوانوں سے اچھی خبر انٹربینک مارکیٹ میں آخر کار ڈالر چھ ماہ کی کم ترین سطح پرآگیا ڈالر 15 پیسے سستا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں‌ ڈالر کا ریٹ 10 پیسے گر گیا

تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر 15 پیسے سستا ہو گیا انٹر بینک مارکیٹ میں 154 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا

جو گذشتہ  چھہ ماہ کے دوران ڈالر کی سب سے کم قیمت ہے

آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 154.90روپے تک کم ہوگئی جبکہ 26جون 2019ءکو ڈالر کی قیمت 164روپے رہی تھی۔

 اس طرح ڈالر اپنی بلند ترین سطح سے 8 روپے 60 پیسے نیچے آیا ہے

دوسری جانب ڈالر کے ریٹ گرنے سے  ملکی قرضوں‌ کے بوجھ میں 860 ارب روپے کمی ہو گئی ہے

 معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ  درآمدات میں کمی ، عالمی مالیاتی اداروں سے ڈالرز کی وصولی اور حکومتی پیپرز میں

غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ سے پاکستانی روپے کی قیمت میں استحکام سے ڈالر کی قیمتمیں کمی دیکھنے میں آئی ہے

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *