فِن لینڈ کی وزیر ٹرانسپورٹ ثنا مرین 34 سال کی وزیراعظم منتخب

فِن لینڈ کی وزیر ٹرانسپورٹ ثنا مرین 34 سال کی وزیراعظم منتخب

views

فِن لینڈ کی وزیر ٹرانسپورٹ ثنا مرین کو  سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ چن لیا گیا ہے جس کے بعد اب وہ ملک کی کم عمر ترین سربراہ بھی بن جائیں گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ثناء مرین  وزیراعظم کا حلف اٹھانے کے بعد دنیا کی کمر عمر ترین وزیراعظم کا اعزاز بھی حاصل کر لیں گی۔

فِن لینڈ کی 34 سالہ ثناء مرین کی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی فِن لینڈ کے پانچ جماعتی حکومتی اتحاد کی سب سے بڑی جماعت ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں لوگوں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے بہت کام کرنا ہے۔

ثناء مرین نے کہا کہ میں نے اپنی عمر اور جنس کے بارے میں کبھی نہیں سوچا

میں صرف سیاست میں آنے کی وجہ کو مدِنظر رکھتی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے رائے دہندگان کا اعتماد جیت لیا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *