مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ؛ حکومت کو 7 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ؛ حکومت کو 7 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم

17 views

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر لاہورہائی کورٹ نے  وفاقی حکومت کو مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر 7 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات  کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی  کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا نام

ای سی ایل سے نکالنے اور انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دینے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

 مریم نواز کے وکیل نے موقف اپنایا کہ مریم نواز پر کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز کا الزام لگا کر نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

لیکن مریم نواز کا موقف نہیں سنا گیا،  جو کہ وفاقی حکومت کی جانب سے  ایگزٹ کنٹرول لسٹ آرڈیننس کی خلاف ورزی کی ہے۔

جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس کہ  آرڈیننس کے سیکشن 3 کے تحت آپ وفاقی حکومت کے سامنے ریویو فائل کر سکتے ہیں

جس پر وکیل نے کہا کہ مریم نواز نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے حکومت کو کوئی درخواست نہیں دی

مریم نواز کو سنے بغیر نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا لہذا عدالت سے بہتر ہمارے پاس کوئی فورم نہیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کا نام بھی ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت حکومت کو درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے۔

لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست نمٹاتے ہوئے حکم دیا کہ  کابینہ کی ریویو کمیٹی 7 روز میں اس پر فیصلہ کرے۔

عدالت نے کہا کہ آپ حکومت کے پاس جائیں اور کابینہ اس پر فیصلہ کرے تو پھر عدالت آنا چاہیے تھا،

جس پر وکیل نے کہا کہ شہباز شریف کے معاملے میں یہ ساری چیزیں سامنے آئیں، حکومت نے نام نہیں نکالا۔

لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ جمہوریت میں تو ایسا ہوتا ہے کہ دو سیاسی جماعتیں حکومت اور اپوزیشن میں ہوتی ہیں۔

دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کا پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست پر 16 دسمبر کے لئے نوٹس جاری کردیے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *