میرے پاس سب ہوگا بس تم نہیں ہوگے: عائزہ خان

میرے پاس سب ہوگا بس تم نہیں ہوگے: عائزہ خان

119 views

پاکستانی ڈرامہ سیریل” میرے پاس تم ہو” نے اس وقت مقبولیت کے سارے ریکارڈز توڑ ڈالے ہیں اس ڈرامے کی  ہر نئی قسط  ہر نیا موڑ پہلے سے زیادہ مقبولیت کے آسمان کو چھورہا ہے

شوبز رپورٹس کے مطابق  بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو نے مقبولیت کی ایک نئی داستان لکھ ڈالی ہے۔

اس ڈرامہ سیریل نے ہر عمر کےلوگوں کو اپنا مداح بنارکھا  ہے  چاہے تنقید کریں یا تعریف کریں اس وقت ہر جگہ اس ڈرامے کی ہی بات ہورہی ہے

کوئی دانش کے ڈائیلاگز اورجذبات کا دیوانہ ہے تو کوئی رومی کی معصومیت پر فدا  کہیں کسی کو شہوار پر شدید غصہ ہے

تو خواتین کو مہوش کی خود غرضی پر ناراضگی ہے

دوسری جانب اس  ڈرامے کے ٹائٹل ٹریک نے بھی سننے والوں کو اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے۔

حال ہی میں بچوں کی آواز میں بی اس ڈرامے کے ٹائٹل ٹریک نے بھی یوٹیوب پردھوم مچارکھی ہے

  بمایوں سعید ،عدنان  صیقی  اور عائزہ خان کی بہترین اداکاری نے اس ڈرامے کو لازوال  بنادیا ہے۔

 اس ڈرامے کے ڈائیلاگز اور جذباتی مناظر سوشل میڈیا پر چھائے ہوئی ہیں

چاہے  ہمایوں سعید یعنی دانش کا دوٹکے کی عورت کا ڈائیلاگ ہو یا پھر ہمایوں سعید کا عدنان صدیقی کو تھپڑ مارنے والا سین ہو

ہر شاندار اور جذباتی سین ایک سے بڑھ کر ایک ہے  اور اب حالیہ قسط میں اس ڈارمے میں آگیا ہے نیا موڑ

جہاں شہوار کی بیوی کی دبنگ انٹری دکھائی گئی ہے اور ان کی انٹری کا آغاز ہی مہوش کو ایک بھر پور تھپڑ پڑنے سے ہوا ہے

مداحوں نے مہوش کو پڑنے والے اس تھپڑ کو یہ  نام دیدیا  ہے  slapofthecentury

اس تھپڑ کے بعد ٹویٹر پر ایک بار پھر یہ سین ٹاپ ٹرینڈ ہے  اور اب یہ تھپڑ کھانے والی مہوش یعنی عائزہ خان نے اپنے انسٹا گرام ہینڈل سے

اس تھپڑ کے بارے میں بات کی ہے

اداکارہ نے کہا کہ کبھی کبھی ہمیں لگتا ہے ہے کہ جو ہم کہہ رہے ہیں وہی ٹھیک ہے پر بے وفا لوگوں سے جب زندگی خفا ہوجاتی ہے

توپھر کچھ بی ٹھیک نہیں رہتا میرے پاس سب ہوگا بس  تم نہیں ہوگے

عائزہ خان کے اس پیغام  سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ آنے والی اقساط میں ڈرامے میں مزید کئی نئے موڑ اپنے مداحوں  کو  مزید

حیران کرنے والے ہیں

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ نے اب تک ریٹنگ  کی دنیا میں کئی  شاندار ریکارڈ اپنے نام کر لئے ہیں

اور ہر گزرتا وقت اس ڈرامے کی مقبولیت میں بے پناہ اضافی کا باعث بن رہا ہے

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *