ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئےایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئےایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی

3 views

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئےایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی ہے جسے توانائی سمیت دیگر منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا، رقم پاکستان کو بجٹ سپورٹ کیلئے دی جائے گی۔

 تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بنک (اے ڈی بی) کی جانب سے پبلک فنانسنگ اورتوانائی کے شعبے میں اصلاحات کے ضمن میں

پاکستان کیلئے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے بجٹ معاونت فنڈ کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

معاہدے سے نہ صرف پاکستان کے ذرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا ب اور معاشی استحکام کو تقویت ملے گی۔

وفاقی وزیراقتصادی امورنے اس موقع پر کہاکہ فنڈ سے حکومت کو گردشی قرض کے مسئلہ کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بنک کی کنٹری ڈائریکٹر ژیاوہانگ یانگ نے کہاکہ قرضہ کی منظوری اے ڈی بی کے تمام بورڈ نے متفقہ طورپر کی ہے۔

بینک پاکستان کی معیشیت کو مضبوط ومستحکم بنانے اور بیرونی مالیاتی خطرات کے شاکس سے پاکستان کوبچانے میں پرعزم ہے

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *