بھارتی شہریت کا نیا قانون وزیر اعظم عمران خان کی شدید مذمت

بھارتی شہریت کا نیا قانون وزیر اعظم عمران خان کی شدید مذمت

2 views

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھارتی لوک سبھا میں شہریت سے متعلق نئی امتیازی قانون سازی کی شدید مذمت  کی ہے

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں میں وزیرِ داخلہ امیت شاہ کی جانب سے تارکینِ وطن کی شہریت بل پیش کیا گیا تھا

اس بل کے تحت بھارت کے ہمسایہ ممالک  پاکستان ، بنگلہ دیش اور افغانستان سے بھارت جانے والے غیر مسلموں کو شہریت دی جائے گی

تاہم مسلمانوں کو نہیں۔

جبکہ پیر کے روزتارکینِ وطن کی شہریت سے متعلق اس متنازع ترمیمی بل کو ایوان میں 12 گھنٹے تک بحث کے بعد کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا تھا۔

اس بل  کی شدید مذمت کرتے ہوئے  وزیر اعظم پاکستان عمران خان نےسماجی میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے  پیغام میں کہا کہ ’بھارتی لوک سبھا میں

شہریت کا قانون عالمی انسانی حقوق کے قوانین اور پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ آر ایس ایس کے توسیع پسندانہ عزائم کی ایک کڑی ہے جس کی تکمیل فاشسٹ مودی حکومت کررہی ہے۔

دوسری جانب دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے  ایک بیان میں کہا ہےکہ بھارتی لوک سبھا کی طرف سے نئی قانون سازی کے تحت

مسلمانوں کے سوا پاکستان اور دو دوسرےجنوب ایشیائی ممالک کے شہریوں کو شہریت دینےکی قانون سازی تعصب پرمبنی ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق  بھارتی فیصلے سے بھارت میں اقلیتوں کے حقوق اورسیکیورٹی پرسوالات اٹھے ہیں

جب کہ حالیہ قانون سازی ہندو راشٹریہ ذہنیت کی عکاس ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ قانون سازی انتہاپسندی اور ہندوتوا سوچ کو خطے میں مسلط کرنے اور ہمسایہ ممالک میں مذہب کی بنیاد پر

دخل اندازی کی کوشش ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ گھرواپسی، لوجہاد، عیسائیوں سکھوں اور کم ذات کے لوگوں پر تشدد بھی بھارتی انتہا پسند ہندوتوا سوچ کا نتیجہ ہے

بھارت کے اس فیصلے کو پاکستان مسترد کرتا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *