مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں نے 1989 سے اب تک 95,471 کشمیریوں کو شہیدکیا

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں نے 1989 سے اب تک 95,471 کشمیریوں کو شہیدکیا

1 views

کشمیر میڈیا سروس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بھارتی جارحیت اور تسلط کے جنون نے مقبوضہ وادی میں جنوری 1989سے اب تک اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران 95 ہزار471 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا ہے جن میں سے 7ہزار135کو دوران حراست شہیدکیا گیا ۔

کشمیر میڈیا سروس کی  انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر  جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق بھارتی جنگی جنون نے جنوری 1989سے

اب تک  دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران 95 ہزار471 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا ہے

ان دلسوز اور ہولناک  واقعات سے 22ہزار910خواتین بیوہ اورایک لاکھ 7ہزار780بچے یتیم ہوگئے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ  اس عرصے کے دوران فوجیوں نے 11ہزار175خواتین کی بے حرمتی کی جبکہ ایک لاکھ9ہزار451مکانوں اور دیگر املاک کو تباہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے بھارتی پولیس اور فوجیوں نے کم سے کم 8ہزار کشمیریوں کو حراست کے دوران لاپتہ کیا۔

مختلف حریت رہنماؤں کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی مختلف جیلوں میں نظر بندہیں۔

سابق کٹھ پتلی وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ ، فارو ق عبداللہ، محبوبہ مفتی ، انجینئر رشید احمد اور سینکڑوں دیگر پارٹی رہنماءاور کارکن بھی

چار اگست کے بعد سے مسلسل غیر قانونی طورپر نظربند ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  کہ قابض بھارتی  انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو بھی

مسلسل گھرمیں نظربند کررکھا ہے اور انہیں سیاسی سرگرمیوں، عوامی اجتماعات سے خطاب اور نماز جمعہ ادا کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے ۔

دوسری جانب  حریت رہنماﺅں نے سرینگر میں جاری اپنے الگ الگ بیانات میں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ

مقبوضہ علاقے کی ابتر صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے اپنی ٹیمیں مقبوضہ علاقے بھیجیں اور تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *