پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا

3 views

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے

تفصیلات  کے مطابق  ناصر جمشید نے لندن کی عدالت میں دیے گئے بیان میں ساتھی کرکٹرز کو فکسنگ پر اکسانے اور رشوت دینے کا اعتراف کیا۔

پاکستانی کرکٹر نے سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے سلسلے میں برطانوی عدالت کو جواب جمع کرایا ہے۔

عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں ناصر جمشید نے اعتراف کیا ہے کہ میچ فکسنگ میں ملوث رہے ہیں۔

جبکہ انہوں نے ساتھی کرکٹرز کو فکسنگ پر اکسانے اور رشوت دینے کا اعتراف بھی کیا۔

خیال رہے کہ ناصر جشمید پر پی سی بی نے فکسنگ سکینڈل میں ملوث ہونے کے باعث پابندی عائد کر رکھی ہے۔

ناصر جمشید پر 3 برس قبل پی سی بی نے دوران پی ایس ایل پابندی عائد کی تھی۔

اس کے بعد سے ان کیخلاف سپاٹ فکسنگ سکینڈل کا کیس برطانوی عدالت میں چل رہا تھا جہاں اب انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *