اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت منظور کرلی

8 views

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی طبی بنیاد پر میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین  ریفرنسز میں ضمانت منظور کرلی ہے جبکہ عدالت نے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد آصف علی زرداری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس عامرفاروق پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے دورکنی خصوصی بنچ نے

 میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین کیسز میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔

عدالت نے آصف زرداری کی ضمانت ایک کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے انہیں ضمانتی مچلکے داخل کرانے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی طبعیت بدستور ناسازہے

جبکہ دل کی تکلیف کے باعث سابق صدر کو بولنے میں شدید  تکلیف کاسامنا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ  سابق صدر کو چلنے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری  کی ضمانت پر رہائی پر اپنا ردعمل دیت ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ

جن لوگوں نے بھی آصف زرداری کی رہائی کے لیے دعائیں کی ہیں ان کے شکر گزار ہیں، آصف علی زرداری صاحب کا جلد علاج ہو گا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) فریال تالپور کیس میں ہم پر دباؤ ڈالنا چاہتا ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ حکومت اگر سمجھتی ہے کہ ہم ان کے ہتھکنڈوں سے ڈر جائیں گے تو یہ ان کی بھول ہے۔

انہوں نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے نالائق اور نااہل حکومت نے سیاست اور معیشت کو تباہ حال کر دیا ہے

زرداری صاحب شکاری ہیں اور کھلاڑی کا شکار کریں گے

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *