خوش آمدید کرکٹ پاکستان دس سال بعد سج گئے میدان گھر آئے ہیں مہمان

خوش آمدید کرکٹ پاکستان دس سال بعد سج گئے میدان گھر آئے ہیں مہمان

31 views

ختم ہوا سالوں کا انتظار سج گئے ہیں ویران میدان، آگئے ہیں سری لنکن مہمان، خوش آمدید کرکٹ پاکستان

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کرکٹ کا تاریخی  رنگارنگ میلا سج گیا ہے

اس کے ساتھ ہی پاکستان کرکٹ کے میدانوں پر چھایا ہوا جمود بھی ایک دہائی بعد ختم ہوگیا ہے

پاکستان کرکٹ کے اس یادگار اور تاریخ ساز موقع پر پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کے لیے یادگاری کیپس تقسیم کی گئیں

دوسری جانب راولپنڈی میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہوا تو سری لنکن کپتان ڈیموتھ کرونا رتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے، اس لئے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کرونا رتنے کا کہنا تھا ہمارے پلیئرز ان کنڈیشنز میں کھیلنے کے عادی ہیں اور کوشش ہوگی کہ پاکستان کے خلاف سکور بورڈ پر بڑا ٹوٹل سجائیں۔

 

عابد علی اور عثمان شنواری نے قومی ٹیم کی طرف سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا۔ یاسر شاہ کو ٹیسٹ سکواڈ سے ڈراپ کیا گیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کے تمام 11 کھلاڑی سری لنکا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر پہلا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔

ٹاس جیتنے کے بعد سری لنکن ٹیم کی طرف کپتان ڈیموتھ کرونارتنے اور اوشاڈا فرنینڈو نے اننگز کا آغاز کیا

جبکہ پاکستان کی طرف سے محمد عباس نے بائولنگ اٹیک کیا۔

سری لنکن  ٹیم نے کھانے کے وقفہ تک  بغیر نقصان 89 رنز بنالئے ہیں جبکہ لنکن کپتان کرونا رتنے اپنی  نصف سنچری مکمل کرنے میں کامیاب رہے

پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے پاکستان ٹیم کپتان اظہر علی، شان مسعود، عابد علی، بابر اعظم، حارث سہیل، اسد شفیق، محمد رضوان، عثمان خان شنواری

حمد عباس، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی پر مشتمل ہے۔

سری لنکن ٹیم میں کپتان دیموتھ کرونارتنے، اوشاڈا فرنینڈو، کوسال مینڈس، دنیش چندیمل، انجیلو میتھیوز، دھننجیا ڈی سلوا، نیروشان ڈیکویلا

دلروان پریرا، وشو فرنینڈو، قصون راجیتھا اور لہیرو کمارا شامل ہیں۔

راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں رچرڈ کیٹل برو اور مائیکل گف آن فیلڈ امپائرز ہیں، رچرڈ لنگورتھ تھرڈ اور شوزب رضا فورتھ امپائر کی زمہ داری نبھا رہے ہیں

جبکہ میچ ریفری کے فرائض 63 سالہ اینڈی پائیکرافٹ سرانجام دے رہے ہیں

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *