انسداد پولیو مہم میں 4 کروڑ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

انسداد پولیو مہم میں 4 کروڑ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

4 views

پاکستان پولیو پرگرام  کے تحت 2019 کی آخری پولیو مہم میں 260000 پولیو ورکرزحصہ لے رہے ہیں

اس پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز  وزیراعظم عمران خان  نے جمعہ کے دن بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر کیا۔

اس موقع پر معاون برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پولیوویکسین انتہائی محفوظ ہے اور یہ ہمارے بچوں کو

پولیو جیسے خوفناک مرض سے بچانے کیلیے بہت ضروری ہے

جبکہ والدین سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کے پولیو کے پاکستان میں خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ تمام پانچ سال سے

کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں اور تمام والدین اس سلسلے میں اپنی ذمے داریاں پوری کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان دنیا میں صرف دو ممالک  ہیں جہاں پر پولیو کا بھیانک عفریت موجود ہے۔

یہ ہم سب کی  ذمے داری اور قومی فریضہ ہے کہ اس مہلک بیماری سے بچاؤ میں اپنا کردار ادا کریں

دوسری جانب کوارڈینٹر قومی ایمرجنسی آپریشن سنٹر ڈاکٹر رانا صفدر کا کہنا ہے کہ تمام مکتبہ فکر سے اپیل ہے کہ 16 سے20 دسمبر تک

اپنے 5 سال تک کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں

اگر کسی وجہ سے بچوں کو قطرے نہیں پہنچ پاتے تو والدین صحت محافظ ہیلپ لائن 1166 پر اپنی شکایت درج کراسکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *