wintersin pakistan 808x454

اف سردی ہائے سردی ملک بھر میں ٹھنڈی اور خون جمادینے والی ہواؤں کا راج

78 views

  ملک بھر میں ٹھنڈی اور خون جمادینے والی سرد ہواؤں کا راج جاری ہے  جس کے باعث سردی  کے  نئے ریکارڈ بن رہے ہیں دوسری جانب  سبی میں سردی کا100سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا  جبکہ لاہورمیں 2019کا دسمبر17برس کاسرد ترین مہینہ ریکارڈ کیاگیا۔

سندھ سے لیکر بلوچستان ،پنجاب سے لیکر خیبرپختونخوا اور اسلام آباد  سے گلگت تک ملک  کے طول و عرض میں شدید سردی جاری ہے

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  آئندہ چند روز تک سردی کی شدت جاری رہے گی

جبکہ بالائی علاقوں میں برف اور میدانی علاقوں میں سرد ہواؤں اوردھند کا راج رہنے کی پیشنگوئی  کی ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق سرد ترین  مقام اسکردو رہا جہاں درجہ حرارت منفی 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جبکہ بگروٹ میں منفی 11، گوپس منفی 09 ، استور میں منفی 08 ڈگری رہا۔

قلات میں منفی7، پاراچنار منفی 5، گلگت منفی 4، کالام، راولاکوٹ، چلاس، چکوال، کوئٹہ اور مالم جبہ میں منفی 3  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد میں پارہ نقطہ انجماد کو چھو گیا جب کہ لاہور میں 2 ،پشاور میں ایک اور کراچی میں درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *