petrolprices

نئے سال کی شروعات پر عوام کے لیے مہنگائی کا تحفہ:پیٹرول ایل پی جی مہنگی

162 views

پاکستان میں سال  2020  کا آغاز مہنگائی بم سے ہوا ہے اور غربت کے مارے عوام  کے لیے سال نو پر یہ بری خبر منتظر ہے کہ وفاقی  حکومت نے  سال کے پہلے ہی دن پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ جبکہ 25 روپے فی کلو اضافے کیساتھ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 278 روپے مہنگا ہو گیا ہے

تفصیلات کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے اور

مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔

جبکہ  اوگرا کی سمری کی  منظوری کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 116 روپے 60 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 127 روپے 26 پیسے

لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 84 روپے 51 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی۔

 دوسری جانب اوگرا نےایل پی جی کی  قیمتوں میں  25 روپے کا ہوشربا اضافہ کرتے ہوئے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 278 روپے مہنگا کر دیا ہے۔

ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1791 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

 یاد رہے کہ سال 2019 میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 22 فیصد تک کا ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا جس کے باعث مہنگائی میں بھی اضافہ ہوا

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *