newyear 1

نیا سال مبارک خدا کرے نیا سال ہر ایک کو راس آئے

16 views

نیا سال نیا دن نیا آغاز پاکستان سمیت دنیا بھر میں نئے سال کا سورج اپنی پوری آب و تاب سے روشن ہوگیا ہے جو دنیا بھر کے لیے نئی امیدیں نئی خوشیاں لیکر آسمان پر نمودار ہوا ہے

 سال  2020  کا آغاز حسب روایت سب سے  پہلے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ  سے شاندار آتش بازی سے شروع ہوا۔

 آتش بازی کے شاندار مظاہرے سے  نیوزی لینڈ کا اسکائی ٹاور روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔

 آکلینڈ  کے بعد  نئے سال 2020کا آغاز آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہوا

جہاں سڈنی شہر میں مختلف مقامات پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ دیکھنے میں آیا اور  آسٹریلوی شہریوں کی بڑی تعداد نے نئے سال کو گرم جوشی سے خوش آمدید کہا۔

 ٹوکیو اور ہانگ کانگ میں بھی سال نو کی آمد پر شاندار آتش بازی کی گئی۔

نیویارک ٹائم اسکوائر پر نیوایئر بال ڈروپنگ تقریب کی  گئی  12 ہزار پاونڈ وزنی بال کی تیاری میں

مختلف سائز کے 2 ہزار 600 کرسٹل ٹرائی اینگلز اور 32 ہزار ایل ای ڈی لائٹس استعمال کی گئی ہیں۔

نئے سال کی آمد کے موقع پر دنیا کے مختلف ملکوں کے شہروں میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی کے

سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پیرس میں آئفل ٹاور کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے

امریکی شہر نیو یارک میں سب سے آخر میں نئے سال کا آغاز ہوگا جب کہ جرمنی کے شہر برلن میں نیو ایئر کے موقع پر

آتش بازی پر پابندی لگا دی گئی ہے

 دنیا بھر کی طرح  پاکستان میں نئے سال کا جشن بھرپور جوش اور جذبے  سے منایا گیا۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں رنگارنگ تقاریب منعقد ہوئیں، جشن کی سب سے بڑی تقریب بحریہ ٹاؤن میں ہوئی جہاں شاندار آتش بازی کی گئی

اور میوزیکل کنسرٹ منعقد کیا گیا۔

 لاہور میں مینار پاکستان پر کی گئی جہاں کنسرٹ سمیت آتش بازی کی گئی۔

مختلف شہروں میں رات بارہ بجے سے ساڑھے بجے کے درمیان نئی سال کی آمد پر ہوائی فائرنگ بھی  کی گئی

جس سے ملک بھر میں درجنوں افراد زخمی ہوئے۔

نئے سال پر منچلوں نے بائیکس کی ریلیاں نکالیں، ون ویلنگ کی، سائلنسر نکال کر بائیکس دوڑائیں جس پر پولیس نے گرفتاریاں بھی کیں۔

کراچی میں ہزاروں نوجوان سی ویو پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ  کراچی پولیس نے سی ویو کی سڑکیں بند نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جب کہ ایک روز قبل ڈبل سواری پر پابندی کا حکم نامہ وزیر اعلیٰ سندھ کے حکم پر معطل کردیا گیا تھا۔

خدا کرے یہ نیا سال ہر گھر میں نئی خوشیوں کا پیغام لیکر آئے اور پاکستان سمیت دنیا میں امن قائم ہو

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *