اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا امریکہ اور ایران کو ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا امریکہ اور ایران کو ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ

views

 اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹرز نے جمعہ کو امریکی حملہ میں ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے جاں بحق ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ ضبط وتحمل کا مظاہرہ کریں ۔

اقوام متحدہ کے ایک ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل نے ہمیشہ خلیج میں کشیدگی میں کمی پر زور دیا ۔

انتونیو گوئٹرز نے کہا کہ اس وقت زیادہ برداشت کی ضرورت ہے، دنیا خلیج فارس میں کوئی اور جنگ برداشت نہیں کرسکتی۔

واضح رہے کہ ایرانی کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی بغداد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملہ میں جاں بحق ہوگئے تھے

امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بغداد میں ایران کے حامی افراد کی طرف سے امریکی سفارتخانہ کا محاصرہ کئے جانے کے

بعد قاسم سلیمانی کو مارنے کا حکم دیا تھا

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *