ادویات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری

ادویات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری

4 views

وفاقی حکومت نے نئے سال کے آغاز پر خوشخبری سناتے ہوئےعوام کیلئے دواؤں میں 89 ادوایات کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی کردی۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے 89 اہم ترین ادویات کے مالیکیولز کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔

جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ادویات کی طے شدہ قیمتوں سے زائد وصول کیے جانے پر کارروائی کا حکم ہے۔

جن ادویات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے ان میں ٹی بی ، کینسر ، دماغی ، دل کے

مختلف امراض ، اینٹی بائیوٹیک ، سانس اور دمہ کے امراض کی ادویات شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *