ایران امریکا کشیدگی : آرمی چیف کو امریکی وزیردفاع کا فون

ایران امریکا کشیدگی : آرمی چیف کو امریکی وزیردفاع کا فون

2 views

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر دفاع ڈاکٹر مارک ٹی ایسپر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، ایران امریکا کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو

امریکی وزیر ددفاع ڈاکٹرمارک ٹی ایسپر سے فون پر ایران امریکا کشیدہ صورتحال پر بات چیت کی۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم سب نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کرکے خطے میں قیام امن کے لئے بہت کام کیا ہے۔

ہم چاہتے ہیں کہ حالات مزید کشیدہ نہ ہوں، خطے میں امن کیلئے ہرقسم کی کاوش کی حمایت کریں گے۔

سربراہ پاک فوج نے کہا کہ ہم افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی کے لئے اپنا تعمیری کردار ادا کرتے رہیں گے۔

چاہتے ہیں افغان امن عمل پٹڑی سے نہ اترے اور خطہ نئے تنازعات کی بجائے تنازعات کے حل کی طرف گامزن ہو۔

دوسری جانب امریکی وزیردفاع مارک ایسپر کا کہنا تھا کہ امریکا بھی جنگ نہیں چاہتا لیکن

اگر جواب ضروری ہوا تو امریکا بھرپور قوت سے جواب دے گا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *