حارث رؤث کی بگ بیش لیگ میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہیٹ ٹرک مکمل

حارث رؤث کی بگ بیش لیگ میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہیٹ ٹرک مکمل

10 views

 پاکستانی نوجوان بالر حارث رؤف کی آسٹریلین ٹی20 لیگ بگ بیش میں شاندارکارکردگی کا سلسلہ ابھی تھما نہیں ہے اور انہوں نے اپنی عمدہ  باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل کر لیا۔

پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی جانب سے کھیل کر قومی حلقوں میں  شہرت حاصل کرنے والے حارث رؤف کی فاسٹ باؤلنگ کے چرچے

اب سرحد پار ہورہے ہیں۔ جبکہ پاکستان میں بھی سلیکٹرز ان کو قومی ٹیم میں موقع دینے پر غور کررہے ہیں

آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں ملبرن اسٹارز کی نمائندگی کرتے ہوئے حارث رؤف نے  سڈنی تھنڈرز کے خلاف میچ میں

اپنی شاندار باؤلنگ سے مسلسل تین گیندوں پر تین وکٹیں حاصل کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کرلی ہے

واضح رہے کہ یہ حارث  رﺅف کی ٹی 20 کیرئیر میں پہلی ہیٹ ٹرک ہے۔

جبکہ بگ بیش لیگ میں میلبورن سٹارز کی جانب سے ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے باﺅلر بھی بن گئے ہیں

حارث رﺅف نے 4 اوورز میں 23 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی جانب چلتا کیا۔

جبکہ ان کی باﺅلنگ کے معیار کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ وہ 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے

زائد رفتار کیساتھ باﺅلنگ کرواتے رہے۔

یاد رہے کہ بگ بیش میں ڈیل اسٹین کی انجری کے بعد میلبرن اسٹارز نے  حیران کن طور پر پاکستانی حارث رؤف کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا۔

جبکہ حارث رؤف نے میلبرن اسٹار کے لیے یہ فیصلہ ہر لحاظ سے درست ثابت کردیا

اپنے پہلے ہی میچ سےبہترین  کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسٹار باؤلر نے دو وکٹیں لینے کے بعد دوسرے  میچ میں و پانچ وکٹیں اپنے نام کرلیں  ۔

جبکہ کھیلے جانے والے اپنے تیسرے میچ میں انہوں  نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

جبکہ آج سڈنی تھنڈرز کے خلاف میچ میں پاکستانی  اسٹار نے بہترین باؤلنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے  ہیٹ ٹرک کرنے کا سنگ میل بھی عبور کرلیا

اپنی اس یادگار کارکردگی کی بدولت حارث رؤف  بگ بیش کے صرف 4 میچوں میں اب تک 13 وکٹیں لے چکے ہیں

جبکہ لیگ میں  زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *