فوربز کی فہرست میں پاکستانی شہروں کے حسین مناظر اور ثقافت شامل

فوربز کی فہرست میں پاکستانی شہروں کے حسین مناظر اور ثقافت شامل

13 views

پاکستان کی سندھ کی ثقافت ، لاہور کے قلعے ، گلگت بلتستان کے خوبصورت مناظر اور 3 بڑے پہاڑی سلسلوں نے 2020 میں سفر کے لیے 10 بہترین ممالک کی فہرست میں جگہ بنالی۔

ایڈونچر سے بھرپور سفر کرنا ہو یا برفیلی پہاڑیوں میں پرسکون لمحات گزارنا ہو

تو آپ پاکستان کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

امریکی میگزین فوربز میں شائع ہونے والے ایک آرٹیکل میں 2020 میں سفر کیلئے 10 بہترین ممالک

کی فہرست میں پاکستان کا نام شامل ہیں۔

دس ممالک کی فہرست میں سعودی عرب ، منگولیا ، ارمینیا، چاڈ، ایریٹریا اور گواتی مالا بھی شامل ہیں۔

آرٹیکل میں معروف ٹریول ایجنسی وائلڈ فرنٹیئرز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان کے نئے انفراسٹرکچر نئی

سڑکیں ، پر تعیش ہوٹلز کا کھلنا اور نئے ٹنلز کی وجہ سے وقت میں کمی سے لوگ سیاحت کا بھرپور لطف اٹھا سکتے ہیں۔

پاکستان میں سیاحت کو سب سے زیادہ توجہ حال ہی میں برطانوی شہزادہ اور شہزادی کے دورے کے بعد ملی۔

جن کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی۔

فوربز میگزین کے آرٹیکل میں 4 سو سال پرانی سندھ کی ثقافت ، لاہور اور ملتان جیسے شہروں کے پرانے

قلعے ، مساجد اور دیگر مقامات کا ذکر ہیں، جبکہ شمالی علاقہ جات کے علاقوں اور 3 بڑے

پہاڑی سلسلوں کے سحر زدہ مناظر کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *