پاکستان خطے میں امن اور تنازعات کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرے گا وزیراعظم عمران خان

پاکستان خطے میں امن اور تنازعات کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرے گا وزیراعظم عمران خان

6 views

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور تنازعات کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان سے عمانی وزیر مذہبی امور نے ملاقات کی، جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات کی گئی

اور وزیراعظم نے مسلمانوں سمیت اقلیتوں سے امتیازی سلوک کی بی جے پی پالیسیوں سے بھی آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے عمان کے وزیر مذہبی امور عبداللہ بن محمد نے ملاقات کی

جس میں مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر معزز مہمان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کانھیں بتایا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی

سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ عالمی برادری فوری طور پر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے۔

وزیراعظم نے عمان کے سلطان قابوس بن سعید ال سعید کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری بھی ملاقات میں موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان روایتی طور پر قریبی برادرانہ تعلقات ہیں۔

دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات مختلف شعبوں میں مزید فروغ پائیں گے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *