گیس کی عدم فراہمی اور کم پریشر کے باعث کراچی میں احتجاج

گیس کی عدم فراہمی اور کم پریشر کے باعث کراچی میں احتجاج

1 views

گیس کی عدم فراہمی اور طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث شہرقائد کے باسی احتجاج اور مظاہرے کرتے ہوئے سوئی سدرن گیس کمپنی کے دفتر پہنچ گئے۔

موسم سرما کے آغاز سے ہی کراچی شہر کے عوام اور صنعتی ادارے گیس کی فراہمی سے محروم ہوگئے ہیں۔

گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر سے گھروں میں چولہے ٹھنڈے پر گئے جبکہ صنعتوں میں کاروبار ٹھپ ہوگیا۔

کراچی میں سوئی گیس ہیڈ آفس کے باہر صنعتکار اورمزدوروں نے احتجاج کیا جس کے باعث اسٹیڈیم سے

حسن اسکوائر جانے والے روڈ پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہے۔

مظاہرین بازوؤں میں سیاہ پٹی باندھ کر اور ہاتھوں میں سیاہ پرچم اٹھا کر احتجاج میں شریک ہوئے

اور گیس کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *