بچی اغوا کیس: سرفراز بگٹی کی ضمانت منسوخ، پولیس نے حراست میں لے لیا

بچی اغوا کیس: سرفراز بگٹی کی ضمانت منسوخ، پولیس نے حراست میں لے لیا

views

 بچی کے اغواء میں معاونت سے متعلق کیس میں عدالت نے سابق وزیر داخلہ بلوچستان اور سینیٹر سرفراز بگٹی کو گرفتار کرنے کا حکم

ایڈیشنل سیشن کورٹ نے بچی کے اغواء میں معاونت سے متعلق کیس میں سینیٹر سرفراز بگٹی کی ضمانت کی درخواست خارج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

جس وقت عدالت نے گرفتاری کا حکم دیا تو بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر سرفرار بگٹی عدالت میں موجود تھے

تاہم سرفراز بگٹی گرفتاری دیئے بغیر ہی عدالت سے روانہ ہو گئے۔

خیال رہے کہ بچی ماریہ کی نانی نے بچی کے والد کے خلاف اغواء اور سرفراز بگٹی پر معاونت کا مقدمہ درج کرایا تھا،

فیملی کورٹ نے بچی کی والدہ کی وفات کے بعد نانی کو بچی حوالے کی تھی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *