تھر پارکر: بچوں کی اموات نہ رک سکیں،مزید 3 جاں بحق

تھر پارکر: بچوں کی اموات نہ رک سکیں،مزید 3 جاں بحق

28 views

تھرپار کر میں غذائی قلت اور وبائی امراض کی وجہ سے سرکاری اسپتالوں میں ایک ماہ کے دوران 30 بچے جاں بحق ہوگئے۔

صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکر میں غذائی قلت اور وبائی امراض نے کئی ماؤں کی گود اجاڑ دی۔

تھرپارکر میں ننھی کلیاں کھلتی نہیں کہ بھوک اور افلاس انکا نشانہ بنا دیتی ہے۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق غذائی قلت اور دیگر امراض کے باعث آج مزید تین بچے انتقال کرگئے ہیں۔

جس کے بعد ایک ماہ کے دوران بچوں کی اموات کی تعداد 30 ہوگئی ہیں۔

تھرپارکر کو بھوک اور افلاس کا صحرا کہا جاتا ہے مگر گزشتہ کئی سالوں سے یہاں وبائی امراض نے

بھی اپنے پنجے گاڑ دیئے ہیں۔

جبکہ دوسری جانب ضلع بھر کے اسپتالوں میں ادویات اور دیگر سہولیات کا بھی فقدان ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سب اچھا ہے کا نعرہ لگانے والی سندھ حکومت لاکھوں اور اربوں روپے خرچ کرنے

کا دعویٰ تو کرتی ہے مگر بچوں کی اموات کو اب تک نہیں روک سکے۔

گزشتہ سال کے اختتام تک بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد 703 تھیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *