فیصل واوڈا کا جوتا کاشف عباسی کو مہنگا پڑگیا ٹی وی پر آنے پر پابندی

فیصل واوڈا کا جوتا کاشف عباسی کو مہنگا پڑگیا ٹی وی پر آنے پر پابندی

5 views

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا اے آر وائی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں جوتے کے ساتھ شرکت نے صحافی کاشف عباسی کو بڑی مشکل میں ڈال دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا اے آر وائی کے پروگرام میں کالے رنگ کا بڑا سا بوٹ لے کر آ گئے

اور اسے سامنے ٹیبل پر رکھ کر انہوں نے اپوزیشن پارٹیوں پر تنقید کے نشتر چلادیے اور کافی تلخ باتیں کہیں

جس پر ان کے ساتھ پروگرام میں شرکت کرنے والے پیپلز پارٹی قمر الزمان قائرہ اور ن لیگ کے جاوید عباسی پروگرام چھو ڑ کر چلے گئے ۔

دوسری جانب فیصل واوڈا کی اس غیر اخلاقی حرکت پر پیمرا نے بھی نوٹس لے لیاہے۔

جبکہ کاشف عباسی کے پروگرام پر 60 روز کی پابندی عائد کر دی ہے اور اس کے ساتھ ہی صحافی کو بھی کسی بھی ٹی وی چینل

پر آنے سے 60 روز کیلئے روک دیاہے ۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *