مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں: شاہ محمود قریشی

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں: شاہ محمود قریشی

28 views

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بھارتی خلاف ورزیاں تشویشناک ہیں۔

وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوٹیرس سے نیویارک میں ملاقات کی

اس موقع پر پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم بھی موجود تھے۔

انتونیو گوٹیرس نے قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

شاہ محمود قریشی نے سلامتی کونسل کے 3 اجلاسوں کے انعقاد پر سیکریٹری جنرل سے اظہار تشکر کیا۔

شاہ محمود قریشی نے انتونیو گوٹیرس سے ملاقات میں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کے کردار سے آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ نے یو این سیکریٹری جنرل کو اپنے دورہ ایران اور سعودی عرب سےبھی آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا مشرق وسطیٰ کسی نئی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

وزیر خارجہ نے نیویارک میں پریس کانفرنس کے دوران انتونیو گوٹیرس سے ملاقات کی تفصیل بتائی۔

انہوں نے کہا 80 لاکھ کشمیریوں کو 5 اگست 2019ء کے بعد سے مسلسل کرفیو کا سامنا ہے

کمیونیکیشن بلیک آؤٹ کے ذریعے حقائق چھپائے جا رہے ہیں، بھارت کشمیر پر دو طرفہ مذاکرات کے لیے تیار نہیں

عالمی برادری کشمیریوں کو بھارتی جبر سے نجات دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *