مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس

3 views

مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بند کمرہ اجلاس ہوا ، جس میں مقبوضہ وادی کی تازہ صورتحال پر جائزہ لیا گیا۔

گزشتہ برس کے بعد مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا یہ تیسرا اجلاس ہے، جو کہ پاکستان کی درخواست پر بلایا گیا۔

 وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط لکھ کر

مقبوضہ وادی کی کشیدہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔

اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے بند کمرہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال

اور بھارتی پابندیوں کے حوالے سے غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران عالمی رہنماؤں نے مقبوضہ وادی میں ہونے والے مظالم پر تشویش کا اظہار کیا

اور اقوام متحدہ کے امن اداروں نے کونسل میں بریفنگ بھی دی۔

بریفنگ کے بعد کونسل کے ممبران کے درمیان صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا

جس میں کونسل کے تمام 15 ممبران نے اس مباحثے میں حصہ لیا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی افواج کی اشتعال انگیزی

پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے میں چین نے کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن مسلسل 165 روز سے جاری ہے ۔

وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بدستور معطل ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *