وزیر خارجہ امریکا پہنچ گئے: اقوام متحدہ کے حکام سے ملاقات میں کشمیر کا معاملہ اُٹھائیں گے

وزیر خارجہ امریکا پہنچ گئے: اقوام متحدہ کے حکام سے ملاقات میں کشمیر کا معاملہ اُٹھائیں گے

2 views

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امریکا پہنچ گئے جہاں وہ اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھائیں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دورہ امریکا کے پہلے مرحلے میں نیویارک پہنچ گئے جہاں ان کا مستقل مندوب منیر اکرم نے استقبال کیا۔

وزیر خارجہ اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس میں وہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اورانسانی حقوق کی

خلاف ورزیوں کا معاملہ اُٹھائیں گے اور مسئلہ کشمیر پر موثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ بھی کریں گے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مسئلہ کشمیر پرسلامتی کونسل کی بریفنگ مکمل ہوئی ہے

جس کی تفصیلات یواین او میں پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم سے لوں گا۔

شاہ محمود قریشی امریکی وزیر خارجہ اور مشیر قومی سلامتی سے بھی ملیں گے

جب کہ کیپیٹل ہل میں میڈیا اور امریکی تھنک ٹینک سے بھی ملاقاتیں کریں گے

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *