america iran

امریکا نے ایران کے میزائل حملوں میں اپنے فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کرلیا

11 views

 امریکی حکام نے عراق میں ایران کی طرف سے کیے جانے والے میزائل حملوں میں 11 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کرلیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان نے اعتراف کیا کہ جنرل سلیمانی کے قتل کے بعد ایران کے

عراق میں امریکی فوجی اڈے الاسد ائیر بیس پر انتقامی میزائل حملے میں 11 امریکی فوجی زخمی ہوئے جنہیں ائیر بیس سے علاج کے لیے منتقل کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ایرانی حملے کے بعد کئی امریکی فوجیوں کو سر پر چوٹ کے شبے میں امداد دی گئی

جن میں سے کئی فوجیوں کو اب بھی طبی امداد دی جارہی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ ایک طے شدہ طریقہ کار ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں قریب موجود تمام افراد کی

دماغی چوٹ جانچنے کے لیے ان کی ٹرامیٹک اسکریننگ کی جاتی ہے۔

ترجمان نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ایران کے میزائل حملے میں کوئی امریکی فوجی ہلاک نہیں ہوا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان نے کہا کہ حملے کے دنوں میں کچھ سروس ممبران کو محتاط ہوتے ہوئے

جرمنی کے میڈیکل سینٹر اور کویت منتقل کردیا تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر محسوس ہوا کہ اسکریننگ پر بھیجے جانے والے فوجی اہلکار ڈیوٹی کے لیے فٹ ہیں

تو انہیں عراق میں ہی تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *