فلم زندگی تماشا کے ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی وزیراعظم سے اپیل

فلم زندگی تماشا کے ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی وزیراعظم سے اپیل

40 views

فلم زندگی تماشا ریلیز سے قبل ہی مشکلات کا شکار ہوگئی، نامور اداکاروہدایت کار سرمد کھوسٹ نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کردی۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور فلمساز نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر صدر

پاکستان، وزیر اعظم ، آرمی چیف ، چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیراطلاعات کے نام خط لکھ دیا۔

جس میں انہوں نے اپنی فلم تماشا کی ریلیز میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کا ذکر کیا ہے۔

سرمد کھوسٹ نے اپنے خط میں لکھا کہ 24 جنوری کو میری فلم ریلیز ہونے والی تھی

لیکن پھر ڈھائی منٹ کے ٹریلر سے اخذ کیے گئے مفروضوں کی بنیاد پر فلم کے لکھاری، پروڈیوسر

اور میرے خلاف ایک شکایت درج کرادی گئی۔

ہدایت کار نے لکھا کہ قانون کی پاسداری کرنے والے شہری ہونے کی حیثیت سے پورے یقین

کے ساتھ کہتا ہوں کہ فلم میں کچھ بھی ناگوار یا نامناسب نہیں ہے۔

سرمد کھوسٹ نے کہا کہ میں نے اپنی فلم کی تشہیری مہم کا آغازکردیا اور اب جب فلم کی ریلیز

میں صرف ایک ہفتہ رہ گیا ہے تو ایک مخصوص گروپ فلم کی ریلیز روکنے کی کوشش کررہا ہے۔

فلمساز کا کہنا تھا کہ میں آپ کے نوٹس میں لانا چاہتا ہوں صرف اسلیے نہیں کہ مجھے اور میری ٹیم

پر دباؤ ڈالنے کے ساتھ ہمیں پریشان بھی کیا جارہا ہے بلکہ یہ سلسلہ سنسر بورڈ آف فلم سنسرز

جیسے ریاستی ادارے کو نقصان پہنچاتا ہے۔

خیال رہے کہ زندگی تماشا کے ہدایات کار سرمد کھوسٹ ہے جبکہ ان کی اپنی بہن کنول کھوسٹ فلم کی پروڈیوسر ہے۔

فلم کی کہانی نرمل بانو نے تحریر کی ہے جبکہ کاسٹ میں عارف حسین، سمیعہ ممتاز، علی قریشی

اور ایمان سلیمان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *