کیا میرے پاس تم ہو کی آخری قسط میں دانش مر جائےگا؟

کیا میرے پاس تم ہو کی آخری قسط میں دانش مر جائےگا؟

35 views

مقبول ترین ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی آخری قسط کا پرومو جاری ہوگیا ، جس کے بعد شائقین میں تجسس کی نئی لہر دوڑ گئی وہیں ڈرامے کے اختتام کو لیکر چہ میگوئیاں بھی شروع ہوگئیں۔

ڈرامہ شائقین کی بےقراری مزید بڑھ گئی جب پاکستان شوبز انڈسٹری میں مقبولیت کے تمام ریکارڈ

توڑنے والا ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی آخری قسط کا پرومو جاری ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ورسٹائل اداکار ہمایوں سعید نے ڈرامے کی آخری قسط کا پرومو جاری کیا ۔

ڈرامے کا پرومو 1 منٹ 18 سیکنڈز پر مشتمل ہے جسکی شروعات مس ہانیہ سے ہوتی ہے

جو کہ دانش کے کھوجانے سے پریشان ہیں تو وہیں ایک سین میں مہوش حواس باختہ

سیڑھیوں سے نیچے اترتے ہوئے چلا رہی ہیں اور رومی کو گلے لگاتے ہوئے رو رہی ہیں۔

 پرومو ریلیز ہوتے ہی شائقین کی بے قراری میں مزید اضافہ ہوگیا اور آخری قسط سے متعلق

تبصرےشروع ہوگئےتو وہیں مداح آخری قسط کیلئےایک اورہفتہ انتظار کرنےپر مایوس بھی  ہوگئے۔

ڈرامے کی آخری قسط 18 جنوری کو شیڈول تھی جو اب ہفتہ 25 جنوری کی

شب 8 بجے سینما گھروں میں بھی دکھائی جائے گی۔

پاکستانی ڈرامہ میرے پاس تم ہو کو نامور رائٹر خلیل الرحمان قمر نے تحریر کیا ہے

جبکہ ندیم بیگ اس کے ہدایت کار ہیں۔ ڈرامے کے مرکزی کرداروں ہمایوں سعید ، عدنان صدیقی

عائزہ خان ، حرا مانی اور سویرا ندیم شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *