ملک بھر میں آٹے کے بعد چینی کی قیمتوں میں بھی اضافہ

ملک بھر میں آٹے کے بعد چینی کی قیمتوں میں بھی اضافہ

6 views

ملک میں آٹے اور گندم کے بحران کے بعد منافع خوروں نے چینی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا۔ کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں 100 کلو چینی کی بوری 300 روپے مہنگی ہوگئی۔

عوام ابھی آٹے کی قیمت میں ہوش ربا اضافے کے صدمے سے باہر آئے ہی نہیں تھے کہ چینی بھی مہنگی کردی گئی۔

شہرقائد میں جمعے سے اب تک ہول سیل میں چینی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے

اور شہر میں چینی 76 سے 78 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں گندم کے بحران کے باعث آٹا مہنگا ہوگیا۔

کراچی، حیدرآباد ،لاہور اورراولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں آٹے کی

قیمت ستر روپے تک جاپہنچی ہیں جبکہ آٹا بحران کے بعد نان بائی ایسوسی

ایشن نے بھی روٹی کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *