آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد چینی بھی مہنگی

آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد چینی بھی مہنگی

5 views

آٹے کے بعد ملک بھر میں چینی کا بحران بھی سر چڑھنے لگا، قیمتوں میں اضافےکے باعث عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے، میٹھی اشیاء کی قیمت بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ، بلوچستان اور پنجاب میں فی کلو چینی 5 روپے اضافے کے بعد فروخت ہورہی ہے۔

کراچی میں اسوقت فی کلو چینی 78 روپے جبکہ کوئٹہ میں 5 روپے اضافے کے

بعد فی کلو چینی 80 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔

لاہور میں بھی فی کلو چینی 80 روپے جبکہ پشاور میں 5 روپے کے اضافے کے

بعد فی کلو چینی 78 روپے کی ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں گندم کے بحران کے باعث آٹا مہنگا ہوگیا۔

کراچی، حیدرآباد ،لاہور اورراولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں آٹے کی

قیمت ستر روپے تک جاپہنچی ہیں ۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *