لاہور : آٹا چکی مالکان نے غیرمعینہ مدت کیلئے ہڑتال کا اعلان کردیا

لاہور : آٹا چکی مالکان نے غیرمعینہ مدت کیلئے ہڑتال کا اعلان کردیا

3 views

لاہور میں انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے آٹا چکی مالکان کیخلاف مقدمات درج کر لئے جس پر چکی اونرز ایسوسی ایشن نے غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے چکی مالکان کیخلاف مقدمہ مدرج کردیا۔

جس پر چکی اونرز ایسوسی ایشن نے غیرمعینہ مدت کیلئے ہڑتال کردی۔

ہڑتال کے باعث شہر میں آٹے کی قلت میں مزید اضافہ ہوگیا، تندور ٹھنڈے پڑ گئے۔

جبکہ شہری آٹے کے حصول کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ تعاون کے بجائےکریک ڈاؤ ن کر رہی ہے۔

جس کے خلاف یہ اقدامات کرنے پر مجبور ہیں۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں گندم کے بحران کے باعث آٹا مہنگا ہوگیا۔

کراچی، حیدرآباد ،لاہور اورراولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں آٹے کی

قیمت ستر روپے تک جاپہنچی ہیں ۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *