چین میں پراسرار وائرس کی جڑیں مضبوط ، ہلاکتوں کی تعداد میں 4 ہوگئی

چین میں پراسرار وائرس کی جڑیں مضبوط ، ہلاکتوں کی تعداد میں 4 ہوگئی

3 views

چین میں جان لیوا پراسرار وائرس شدت اختیار کرگیا، عالمی ادارہ صحت نے اسے انٹرنیشنل پبلک ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیدیا ہے۔

چین کے شہر ووہان سے اٹھنے والے پراسرار کرونا وائرس کے کسیز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

اس وائرس میں مبتلا ہوکر اب تک 4 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ درجنوں افراد زیر علاج ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے اسے انٹرنیشنل پبلک ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیدیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ انہوں نے دنیا بھر کے ممالک اور ہسپتالوں کو ہنگامی حالت اور

احتیاطی تدابیر کی تفصیل جاری کردی ہے۔

اس بناء پر امریکا ، جاپان ، آسٹریلیا اور نیپال سمیت دیگر ممالک نے بھی ائیرپورٹ پر اس پراسرار

وائرس کی سکریننگ شروع کر دی ہے۔

خیال رہے کہ یہ وائرس دیگر دو ایشیائی ممالک میں بھی ظاہر ہوا ہے، اس وائرس متاثرہ افراد حال

ہی میں چین ووہان سے واپس اپنے ممالک میں آئے تھے۔

کرونا وائرس سانس اور ناک کے ذریعے ایک فرد سے دوسرے فرد میں منتقل ہوکر متاثرہ

شخص کو کئی بیماریوں میں مبتلا کردیتا ہے، اس وباء کا تعلق سارس سے جوکہ سانس کی خطرناک بیماری ہے۔

اس سے چین کے مین لینڈ میں 349 لوگ ہلاک ہوئے تھے جب کہ 2002-2003 میں ہانک کانگ میں اس سے 299 لوگ جان سے گئے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *