کپتانی کوئی بڑی بات نہیں، بحیثیت کھلاڑی اچھا پرفارم کروں گا : شعیب ملک

کپتانی کوئی بڑی بات نہیں، بحیثیت کھلاڑی اچھا پرفارم کروں گا : شعیب ملک

2 views

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ کپتانی کوئی بڑی بات نہیں ہے، بحیثیت کھلاڑی اچھی کارکردگی پیش کروں گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا تھا کہ

بنگلا دیش کیخلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی پر توجہ مرکوز ہوگی۔

بطور سینئر اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔

آل راؤنڈر کھلاڑی کا کہنا تھا کہ کہ کپتانی کوئی بڑی بات نہیں ہے۔

بحیثیت کھلاڑی اچھی کارکردگی پیش کروں گا، بالکل مایوس نہیں ہوں اگر مایوس ہوتاتو تمام کرکٹ چھوڑدیتا۔

شعیب ملک کا مزید کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم مضبوط ہے۔

امید ہے کہ بابراعظم کی طرح دیگرکھلاڑی بھی اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

سابق کپتان نے کہا کہ کسی کی پسند ناپسند کا نہیں اپنی کارکردگی کے بارے میں سوچتا ہوں۔

بولنگ میں بھی ٹیم کے کام آسکتا ہوں، فٹ رہنے کیلیے ٹریننگ کا سلسلہ کبھی نہیں چھوڑتا۔

ورلڈ ٹوئنٹی کے قریب جاکر مستقبل کا سوچوں گا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *