چین میں کروناوائرس سے 17 افراد ہلاک، پاکستان منتقل ہونے کا بھی خطرہ

چین میں کروناوائرس سے 17 افراد ہلاک، پاکستان منتقل ہونے کا بھی خطرہ

27 views

چین میں کرونا وائرس بےقابو ہوگیا، ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی جبکہ چین سے پاکستان آنے جانے والے لاکھوں افراد کے ذریعے وائرس کی منتقلی کا خدشہ ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین میں پراسرار بیماری کرونا وائرس نے اپنی جڑیں مضبوط کرلی۔

مصدق اطلاعات کے مطابق اب تک اس بیماری سے 17 افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

دوسری جانب وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 547 تک پہنچ چکی ہے۔

چینی حکام نے وائرس سے بچنے کیلئے شہر ووہان میں پبلک ٹرانسپورٹ

کے نظام کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔

اس پراسرار بیماری کی وباؤ امریکا ، جاپان ، آسٹریلیا اور شمالی کوریا میں بھی پھیل چکی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ کے بارے میں

ابھی مزید معلومات درکار ہیں لہٰذا فی الوقت اس وائرس کی وجہ سے ‘عالمی ایمرجنسی’ نافذ نہیں کی جائے گی۔

دوسری جانب پراسرار کرونا وائرس پاکستان منتقلی کے خدشے کے پیش نظر وزارت قومی صحت

نے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چین سے آنے والے تمام مسافروں

کی ایئرپورٹ پر اسکریننگ کی جائے گی۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس سانس اور ناک کے ذریعے ایک فرد سے دوسرے فرد میں منتقل ہوکر متاثرہ

شخص کو کئی بیماریوں میں مبتلا کردیتا ہے، اس وباء کا تعلق سارس سے جوکہ سانس کی خطرناک بیماری ہے۔

اس سے چین کے مین لینڈ میں 349 لوگ ہلاک ہوئے تھے جب کہ 2002-2003 میں ہانک کانگ میں اس سے 299 لوگ جان سے گئے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *