ختم ہوا انتظار سج گئے ہیں میدان پاکستان 11 سال بعد پاکستان اور بنگلادیش ٹکرانے کو تیار

ختم ہوا انتظار سج گئے ہیں میدان پاکستان 11 سال بعد پاکستان اور بنگلادیش ٹکرانے کو تیار

4 views

ختم ہوا انتظار سج گئے ہیں ہمارے میدان  پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جارہا ہے

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والے تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق میچ  دن 2 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کرینگے جبکہ بنگلہ دیشی ٹی ٹونٹی ٹیم کی کپتانی 33 سالہ محمود اللہ کو سونپی گئی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے دوران سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

لاہور کے قذافی کرکٹ سٹیڈیم کے اطراف میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

نومبر میں دورہ آسٹریلیا کےلئے روانہ ہونے والے16 رکنی قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں7 تبدیلیاں کی گئی ہیں

جس کے مطابق تجربہ کار شعیب ملک، محمد حفیظ اور شاہین شاہ آفریدی کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے

فخر زمان، آصف علی، حارث سہیل، امام الحق، وہاب ریاض، محمد عامر اور محمد عرفان کو ڈراپ کردیا گیا ہے

بابر اعظم ٹیم کے کپتان ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احسان علی، عماد بٹ، حارث رو¿ف، افتخار احمد، عماد وسیم

خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان( وکٹ کیپر)، شاہین شاہ آفریدی، شعیب ملک اور عثمان قادر شامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 25 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 27 جنوری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین شیڈول تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کیلئے

رنجن مدوگالے کو میچ ریفری مقرر کیا ہے ۔

احسن رضا اور شوزب رضا امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ احمد شہاب کو تھرڈ اور طارق رشید کو فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *