پاکستان آ کر خوش ہوں، دھیان سکیورٹی نہیں کرکٹ کی طرف ہے: محمود اللہ

پاکستان آ کر خوش ہوں، دھیان سکیورٹی نہیں کرکٹ کی طرف ہے: محمود اللہ

9 views

 بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمود اللہ کا کہنا ہے کہ دوبارہ پاکستان آ کر خوش ہوں، دھیان سکیورٹی کی طرف نہیں بلکہ کرکٹ کی طرف ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہاکستان دوبارہ آکر بہت خوش ہوں’ سکیورٹی کے حوالے سے مطمئن ہیں میچ پر اثر نہیں پڑے گا

توجہ کرکٹ پر مرکوز ہوگی’پاکستانی ٹیم ایک مضبوط ٹیم ہے مقابلہ خوب ہو گا

پاکستانی شائقین کرکٹ کے درمیان کھیلنے کا منتظر ہوں’سیریز کے حوالے سے سارے خدشات پیچھے چھوڑ کر جیتنے کیلئے آئے ہیں۔

پاکستان میں آنے کا تجربہ اچھا رہا ہے،بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم اپنے پلان اور تیاری کے ساتھ ہی میدان میں اترے گی۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ٹیم اچھی ہے،کوشش کریں گے اچھی کرکٹ کھیلیں، نوجوان کھلاڑی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔

کسی کھلاڑی کے نہ ہونے سے فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی شائقین کرکٹ کے درمیان کھیلنے کا منتظر ہوں۔

یہاں واپس آکر اچھا لگ رہا ہے۔

سکیورٹی کے حوالے سے مطمئن ہیں میچ پر اثر نہیں پڑے گا، توجہ کرکٹ پر مرکوز ہوگی

، پاکستان ٹی ٹونٹی کی بہتر ٹیم ہے لیکن ہمارا پچھلے کچھ عرصے سے ریکارڈ بہتر ہورہا ہے

پاکستان کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بی پی ایل میں جونیئرز نے کافی اچھا پرفارم کیا ہے

،پاکستان کیخلاف بھی اچھی کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، مستفیض، تمیم اقبال ٹیم کا حصہ ہیں جو کہ تجربہ کار ہیں

سیریز کے حوالے سے سارے خدشات پیچھے چھوڑ کر جیتنے کیلئے آئے ہیں

نوجوان کھلاڑی بھی لیگ اور ڈومیسٹک میں بہتر کارکردگی دکھا چکے ہیں

پاکستان میں آنے کا تجربہ اچھا رہا ہے، پاکستان کی ٹیم میں عامر اور وہاب کی غیر موجودگی سے فرق نہیں پڑتا

پاکستان کی بولنگ لائن کافی مضبوط ہے،حارث کی بگ بیش لیگ میں کاکردگی متاثر کن تھی

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم اپنے پلان اور تیاری کے ساتھ ہی میدان میں اترے گی، خود ٹاپ آرڈر میں کھیلنے کا فیصلہ مینجمنٹ کی مشاورت سے کروں گا۔

ایک سوال کے جواب میں کہ پاکستان میں پی ایس ایل کھیلنے کے لیے دورہ کر چکے ہیں

اب اپنی قومی ٹیم کے ساتھ دورہ پاکستان کے حوالے سے کتنا پر جوش ہیں کہ جواب میں ان کا کہنا تھا کہ دوبارہ پاکستان آکر خوش ہوں

 یہاں پر کرکٹ کھیلنا کا بہت مزہ آتا ہے، کیونکہ یہاں کا کرکٹ کا ماحول بہت بہتر ہے

بنگلا دیشی کپتان نے کہا کہ ہماری ٹیم ٹونٹی ٹونٹی فارمیٹ میں بہت اچھی ہے اور چاہتے ہیں کہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی میچز کے

دوران زیادہ سے زیادہ رنز بنائیں اور دونوں ٹیموں کے درمیان اچھی کرکٹ دیکھنے کوملے

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *