پنجاب میں کوئی آٹا بحران نہیں ، گندم وافر مقدار میں موجود ہے:حکومت پنجاب

پنجاب میں کوئی آٹا بحران نہیں ، گندم وافر مقدار میں موجود ہے:حکومت پنجاب

17 views

حکومت پنجاب میں آٹا بحران سے متعلق کیس میں لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کرواتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کوئی بحران نہیں اور ہمارے پاس گندم وافر مقدار میں موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے

آٹے کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف جوڈیشنل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔

سماعت میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری شوکت علی اور سیکرٹری فوڈ وقاص علی محمود عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

جہاں حکومت پنجاب کی جانب سے جواب جمع کروایا گیا، جس میں کہا گیا تھا کہ پنجاب میں

آٹے کا کوئی بحران نہیں اور ہمارے پاس وافر مقدار میں گندم موجود ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری شوکت علی نے عدالت کو بتایا کہ اس وقت آٹا 70 روپے کلو کے

بجائے 40 روپے میں فروخت ہورہا ہے اور 20 کلو آٹے کی قیمت 805 روپے ہے۔

زائد قیمت وصولی والے دوکاندار کیخلاف کارروائی کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس وقت ملک بھر میں آٹے بحران کیساتھ قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

حکومتوں کی تمام تر کوششوں کے باوجود مہنگائی کا جن بے قابو ہے۔

اس وقت پنجاب میں چکی کا آٹا 68 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔

آٹا چکی مالکان نے اپنے خلاف کارروائی پر غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا اعلان بھی کردیا ہے۔

چکی مالکان کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ تعاون کے بجائے کریک ڈاؤن کررہی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *