پی ایس ایل 5 سے قبل ہی پشاور زلمی غیر ملکی ٹیموں کی فیورٹ

پی ایس ایل 5 سے قبل ہی پشاور زلمی غیر ملکی ٹیموں کی فیورٹ

1 views

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو سے قبل ہی پشاور زلمی غیر ملکی ٹیموں کی فیورٹ ٹیم بن گئی، ترکی، جرمنی اور اسپین کے بعد پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر نے پشاور زلمی کی جیکٹ پہن کر گڈ لک کا پیغام دیا۔

پی ایس ایل فائیو کا رنگارنگ کرکٹ میلہ شروع ہونے میں ابھی اٹھائیس دن باقی ہے۔

لیکن پشاور زلمی ابھی سے مقبولیت کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔

میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پاکستان سپر لیگ کی نمبرون فرنچائز پشاور زلمی

پاکستان میں غیر ملکی سفیروں کی بھی فیورٹ ٹیم بن گئی۔

پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد الزابی نے پشاور زلمی

جیکٹ پہن کر پشاور زلمی کے لیے گڈ لک پیغام ٹوئیٹ کیا ۔

حماد الزابی نے انگلش اردو اور عربی زبان میں تین الگ ٹوئیٹس کرکے تحریر کیا کہ وہ

اپنے پیارے دوست جاوید آفریدی کی ٙٹیم پشاور زلمی کو پی ایس ایل فائیو کے لیے گڈ لک کا پیغام دیتے ہیں ۔

اور اپنی نئی ٹیم پشاور زلمی کا پہلا میچ دیکھنے گراونڈ بھی آئیں گے۔

اس موقع پر پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے معزز سفیر کا شکریہ ادا کیا

اور میچ دیکھنے کے لیے خوش آمدید کہا۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل فائیو کا آغاز 20 فروری سے ہو گا ۔

جبکہ پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کراچی میں ہوگی۔

لیگ کافائنل میچ 22 مارچ کو لاہور میں جبکہ ایونٹ میں لاہور میں 14، کراچی میں 9

راولپنڈی میں 8 جبکہ ملتان میں 3 میچز کھیلے جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *