حکومت نے کرپشن سے متعلق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو مسترد کردیا

حکومت نے کرپشن سے متعلق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو مسترد کردیا

7 views

وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرپشن سے متعلق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پرتحفظات ہیں اس کومسترد کرتے ہیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرپشن

سے متعلق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ شفاف نہیں۔رپورٹ کو اپنی ساکھ کا جائزہ لینا چایئے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان چیپٹرکے سربراہ نے سابق دور

میں (ن) لیگ کی قیادت کوپذیرائی بخشی۔

فردوس عاشق اعوان نے رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان چیپٹر

کے سربراہ کو (ن) لیگ نے نوازا اور سفیر مقررکیا تھا، اب  ان کی رپورٹ کو کون مانے گا؟

یہ رپورٹ شفاف نہیں، ہمیں اس پر تحفظات ہیں اور ہم رپورٹ مسترد کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بدعنوانی پرنظر رکھنے والے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 2019 کی

کرپشن پرسیپشن انڈیکس (سی پی آئی )رپورٹ جاری کی تھی۔

جس کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت پاکستان میں سال 2019 میں کرپشن میں آضافہ ہوا۔

کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کا اسکور 33 تھا جو 2019 میں 32 ہوگیا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *