کرونا وائرس کے علاج میں ابتدائی کامیابی، مثبت نتائج ملنا شروع، ڈاکٹرز پرامید:بی بی سی رپورٹ

کرونا وائرس کے علاج میں ابتدائی کامیابی، مثبت نتائج ملنا شروع، ڈاکٹرز پرامید:بی بی سی رپورٹ

117 views

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی خبر کے مطابق کرونا وائرس کےدفاع کے لیے  ایچ آئی وی اور نزلے میں استعمال ہونے والی ادویات کو اکھٹا کرکے ایک  دوائی کو تیار کیا گیا ہے۔ اس دوائی کے انتہائی حوصلہ افزا نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ اسے تھائی لینڈ میں کرونا وائرس میں مبتلا مریضوں پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس  دوا کو کرونا وائرس سے شدید متاثر افراد کے علاج کیلئے ٹیسٹ کیا گیا تو 48 گھنٹوں کے اندر بہت ہی حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے۔

اس  دوائی کو بنکاک کے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

راجہوتھی ہسپتال کے ڈاکٹرز کے مطابق  چینی صوبے ووہان کی رہائشی ضعیف خاتون سمیت کرونا وائرس سے متاثرہ دیگر افراد پر یہ

نیا طریقہ علاج اختیار کیا گیا ہے۔

ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ جن مریضوں پر اس دوائی کا ٹیسٹ کیا گیا ان کے دس دن پہلے کرونا وائرس مثبت آیا تھا۔

تاہم اس دوائی کے استعمال کے صرف 48 گھنٹوں بعد ان میں کرونا وائرس نہیں پایا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ طریقہ علاج کارگر ثابت ہو رہا ہے لیکن اسے کرونا وائرس کے سدباب کیلئے اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

 چین میں بھی کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کو نزلے اور ایچ آئی وی کی ادویات ملا کر دی جا رہی ہیں جس سے ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ کے 19 شہریوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

کہا جا رہا ہے کہ ان میں 8 افراد صحتیاب ہسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں جبکہ 11 کا اب بھی علاج جاری ہے۔

ابتدائی طور پر صرف شدید متاثرہ لوگوں کو ہی یہ دوا استعمال کروائی جا رہی ہے۔

خٰال رہے کہ کرونا  وائرس سے ہلاکتوں کی کل تعداد 304 تک پہنچ گئی جبکہ 15 ہزار سے زائد افراد متاثرہ ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *