کورونا وائرس سے لڑنے کا اعلان: ایشیائی ترقیاتی بینک نے 20 لاکھ ڈالرز کی منظوری دیدی

کورونا وائرس سے لڑنے کا اعلان: ایشیائی ترقیاتی بینک نے 20 لاکھ ڈالرز کی منظوری دیدی

3 views

ایشیائی ترقیاتی بینک بھی  کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے میدان میں اتر آیا اور 20 لاکھ ڈالرکے نئے فنڈ کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا وائرس کی روک تھام کے خلاف  اپنا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے  20 لاکھ ڈالرکے نئے فنڈ کی منظوری دے دی۔

واضح رہے کہ اس فنڈزسے کمبوڈیا، چین، میانمار، تھائی لینڈ اورویت نام میں جاری علاقائی ٹیکنیکل اسسٹنس میں معاونت ملے گی۔

اے ڈی بی کے مطابق یہ رقم کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے انویسٹی گیشن، سرویلیئنس اورہیلتھ سسٹم کو مضبوط بنانے کیلئے سفارشات کی تیاری پراستعمال ہوگی

جبکہ وائرس کی تشخیص سے متعلق فوری ٹیسٹ اورتجربہ گاہ میں استعمال ہونے والے آلات بھی حاصل کئے جائینگے

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *